• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی سمیت سندھ بھر میں یوم ثقافت مہاجر منایا گیا، ریلیاں اور تقاریب

کراچی(اسٹاف رپورٹر) ہر سال کی طرح اس سال بھی 24دسمبر کو یوم ثقافت مہاجر منایا گیا، کراچی سمیت سندھ بھر میں بدھ کو اس حوالے سے ریلیاں نکالی گئیں اور تقریبات کا انعقاد کیا گیا ، شرکا کے ہاتھوں میں تحریک پاکستان کے رہنماؤں کی تصاویر تھیں،اس موقع پر کیک کاٹے گئے،کورنگی، نارتھ کراچی،لانڈھی، ناظم آباد، شاہ فیصل کالونی اور دیگر علاقوں میں آتش بازی کے مظاہرے بھی ہوئے،شرکاء نے مہاجر ثقافت کے حوالے سے نعرے لگائے، جبکہ یوم ثقافت کے حوالے سے خصوصی ترانے بھی گونج رہے تھے، حیدر آباد،میر پور خاص، سکھر، ٹنڈو آدم اور سندھ کے دیگر علاقوں میں بھی اس دن کے حوالے سے خصوصی ریلیاں نکالی گئیں ، کراچی سمیت سندھ بھر کی ریلیوں کے شرکاء نے پاجامہ اور کرتا زیب تن کیا ہوا تھا، شہر بھر میں مہاجر ثقافت پر خصوصی بینرز اور پوسٹرز آویزاں کئے گئے،نوجوانانِ مہاجر کے زیرِ اہتمام یومِ مہاجر ثقافت کے موقع پر اس سال بھی مرکزی ریلی کا شاندار، پُرامن اور باوقار انعقاد کیا گیا۔ ریلی کا آغاز کریم آباد سے ہوا جو نظم و ضبط، اتحاد اور مہاجر ثقافت کے حسین رنگ بکھیرتے ہوئے مزار قائدپر اختتام پذیر ہوئی۔ ریلی کے آغاز پر پاکستان کا قومی ترانہ پیش کیا گیا جس سے شرکاء میں حب الوطنی، قومی یکجہتی اور اتحاد کا جذبہ مزید مضبوط ہوا۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید