• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

صوبائی حکومت کے پاس کراچی کی تعمیر و ترقی کیلئے ٹھوس پلان نہیں، منعم ظفر

کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان نے کہا ہےکہ نیو کراچی میں شاہراہ صنعت و تجارت کی تعمیر اور جامعہ کراچی کے طالبہ و طالبات کے لیے پوائنٹس کی بحالی میں تعاون جماعت اسلامی کے ٹاؤن چیئر مینوں کا عوام اور طلبہ کے لیے تحفہ ہے، جماعت اسلامی عوامی خدمت جاری رکھے گی، دستیاب اختیارات و وسائل کراچی کے عوام پر ہی خرچ کیے جائیں گے اور شہر کی تعمیر و ترقی کا عمل مزید تیز کیا جائے گا، ٹاؤن میونسپل کارپوریشن گلبرگ اور ٹاؤن میونسپل کارپوریشن نارتھ ناظم آباد کے تحت شفیق موڑ تا گودھرا چوک سڑک کے افتتاح کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کر تے ہوئے انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کی صوبائی حکومت کے پاس کراچی کی تعمیر و ترقی، مسائل کے حل اور عوامی ریلیف کے لیے کوئی ٹھوس پلان نہیں، صرف اعلانات اور دعوے کیے جا رہے ہیں، صنعت کار بدامنی، بھتہ خوری اور انفرااسٹرکچر کی تباہی کے باعث شدید پریشانی میں مبتلا ہیں، ہزاروں صنعتی یونٹس کراچی سے منتقل ہو رہے ہیں، بزنس کمیونٹی کو بھتہ خوری، دھمکیوں، پرچیوں اور خوف و ہراس کی فضا کسی صورت قابل قبول نہیں۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید