• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سابقہ گورنر اسٹیٹ بینک شمشاد اختر انتقال کرگئیں

سابقہ گورنر اسٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی)  شمشاد اختر انتقال کر گئیں۔

ڈاکٹر شمشاد اختر کا انتقال حرکت قلب بند ہونے کے باعث ہوا، وہ اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی پہلی خاتون گورنر تھیں۔

2 جنوری 2006ء کو اسٹیٹ بینک کی 14ویں گورنر بننے والی ششماد اختر کی نماز جنازہ کل بعد نماز ظہر کراچی میں ادا کی جائے گی۔

شمشاد اختر حیدر آباد میں پیدا ہوئیں، ابتدائی تعلیم کراچی اور اسلام آباد میں حاصل کی، پنجاب یونیورسٹی سے 1974ء میں بی اے اکنامکس اور قائد اعظم یونیورسٹی سے ایم ایس سی اکنامکس کیا۔

انہوں نے یونیورسٹی آف سسیکس سے 1977ء یں ڈیولپمنٹ اکنامکس میں ایم اے اور برطانیہ میں پیسلے کالج آف ٹیکنالوجی سے 1970 میں معاشیات میں ڈاکٹریٹ کیا۔

صدر مملکت آصف علی زرداری نے سابق گورنر اسٹیٹ بینک شمشاد اختر کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔

انہوں نے شمشاد اختر کی معیشت اور مالیاتی نظم و نسق کے شعبے میں خدمات کو خراج تحسین پیش کیا اور مرحومہ کے درجات کی بلندی اور لواحقین کےلیے صبر جمیل کی دعا کی۔

قومی خبریں سے مزید