اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن کا لمبی اننگ کھیلنے کا ارادہ ہے، علم نہیں کہ 28ویں ترمیم آرہی ہے، پی ٹی آئی مذاکرات چاہتی ہے تو انھیں اسمبلی آنا ہوگا۔
اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق اور مشیر وزیراعظم رانا ثناء اللّٰہ نے گڑھی خدا بخش میں بینظیر بھٹو کے مزار پر حاضری دی اور فاتحہ خوانی کی۔
سکھر میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ایاز صادق نے کہا کہ محترمہ بےنظیر بھٹو کو خراج عقیدت پیش کرنے آئے ہیں۔
مشیر وزیر اعظم رانا ثناء اللّٰہ نے کہا کہ ن لیگ نے ہمیشہ کوشش کی کہ سیاسی جماعتیں مذاکرات کی میز پر بیٹھیں، بانی پی ٹی آئی شروع سے سیاسی مذاکرات پر یقین نہیں رکھتے۔