• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کسٹمز انفورسمنٹ کوئٹہ نے 31 کروڑ 70 لاکھ کا اسمگل شدہ سامان ضبط کرلیا

فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے کہا ہے کہ کسٹمز انفورسمنٹ کوئٹہ نے 31 کروڑ 70 لاکھ کا اسمگل شدہ سامان ضبط کرلیا ہے۔

ایف بی آر اعلامیے کے مطابق کسٹمز انفورسمنٹ نے مختلف برانڈز کی اسمگل شدہ سگریٹس کے 508 کارٹن ضبط کیے ہیں، جن کی مالیت 20 کروڑ روپے ہے۔

اعلامیے کے مطابق دیگر کارروائیوں میں بڑی تعداد میں اسمگل شدہ موبائل فونز، 13 نان کسٹم پیڈ گاڑیاں بھی ضبط کی گئیں، جن کی مالیت 11 کروڑ 70 لاکھ روپے ہے۔

قومی خبریں سے مزید