• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یکم رمضان: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں شدید مندی، 6682 پوائنٹس کی کمی

فائل فوٹو
فائل فوٹو

پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں کاروباری ہفتے کے چوتھے دن، یکم رمضان کو مندی دیکھی گئی۔

پی ایس ایکس بینچ مارک 100 انڈیکس کاروبار کے اختتام پر 6682 پوائنٹس کی کمی کے بعد 1 لاکھ 72 ہزار 170 پوائنٹس پر بند ہوا۔

کاروبار کے دوران 100 انڈیکس 1 لاکھ 79 ہزار 279 کی بلندی تک بھی پہنچا جبکہ 1 لاکھ 71 ہزار 647 کی نچلی سطح تک بھی آیا۔

گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر 100 انڈیکس 1 لاکھ 78 ہزار 853 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔

تجارتی خبریں سے مزید