• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

راولپنڈی میں عورتوں پر حملہ آور ’خنجر گروپ‘ کی دہشت

Terror Of Dagger Group In Rawalpindi That Attacks On Women
راولپنڈی میں خنجر گروپ کی دہشت پھیل گئی ،چُھپا ہوا دشمن رات کے اندھیرے میں نکلتا ہے،خنجر گروپ خواتین کو نشانہ بناتا ہے، پھر کہیں گم ہوجاتا ہے۔

خنجر گروپ رواں سال فروری سے اب تک 32 خواتین پر حملے کرچکا ہے جن میں ایک نرس جان سے گئی۔

ایک متاثرہ لڑکی کاکہنا تھا کہ ایک آدمی نےمجھ سےکسی کا نام پوچھااور پھر مجھے خنجرماردیا، گہرا زخم تھا، 15ٹانکے آئے تھے۔

ایک اور متاثرہ لڑکی کےوالد کا گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ میری بیٹی کو گھر کے دروازے پر خنجر مارا گیا۔

ایک متاثرہ خاتون کے والد کا کہنا تھا کہ صرف ایک ہی گلی میں 25 خواتین پرخنجرسےحملہ ہوچکاہے، ہماری بچیاں اسکول، کالجز اور یونیورسٹیاں نہیں جاسکتیں۔

خنجر لہرانے والے بے قابو ہیں ،پولیس پراسرار ملزمان کا سراغ لگانے میں ناکام ہوگئی ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ راولپنڈی میں مورگاہ کے علاقے میں سادہ کپڑوں میں پولیس اہل کار تعینات کردیے گئے ہیں۔
تازہ ترین