• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سرگودھا، کرائے کا مکان خالی کروانے کی کوشش، مکینوں نے پٹواری کے کپڑے پھاڑ دیے

فائل فوٹو
فائل فوٹو

پنجاب کے ضلع سرگودھا میں کرائے کا مکان خالی کروانے کی کوشش پر علاقہ مکینوں نے تحصیل آفس کے عملے پر حملہ کرتے ہوئے پٹواری کے کپڑے پھاڑ دیے۔

پولیس کے مطابق 9 خواتین سمیت 21 افراد نے پٹواری کے آفس پر حملہ کیا اور توڑ پھوڑ کی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ حملے کی شکار سرکاری ٹیم طارق آباد میں مکان خالی کروا رہی تھی، سرکاری عملے پر حملے کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق ملزمان کی گرفتاری کے لیے کارروائی کی جا رہی ہے۔ 

قومی خبریں سے مزید