• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آگ کا دریا ……

آج کا دن اہم، مگر بے حد دشوار تھا۔

منزل کی سمت جاتے ہر راستے پر رکاوٹ کھڑی تھی۔

صبح الارم نہیں بجا، ٹینکی میں پانی نہیں تھا، بجلی بھی غائب۔

بائیک اسٹارٹ کی، تو خبر ہوئی کہ پیٹرول ختم ہوگیا ہے۔

اُس نے ہمت نہیں ہاری، جیسے تیسے یہ آگ کا دریا عبور کیا،

اور اپنی منزل پر پہنچ گیا۔ وہاں رش لگا تھا،

ہجوم نے ایک شخص کو گھیر رکھا تھا۔ اس نے جگہ بنائی،

اُس شخص تک پہنچا، احتراماً ہاتھ چوما، اور کہا:

’’سر، آپ میرے آئیڈیل ہیں۔ میں بھی آپ کی طرح…

ایک بڑا ٹک ٹاکر بننا چاہتا ہوں۔‘‘

تازہ ترین