• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ماتھے پر تلک لگانے والے ہندو طالب علم کو لندن کے اسکول میں ہراسانی کا سامنا

---فائل فوٹو
---فائل فوٹو 

لندن کے ایک پرائمری اسکول میں آٹھ سالہ ہندو طالب علم کو پیشانی پر مذہبی نشان تِلک (چندلو) لگانے پر اسکول چھوڑنے کے لیے مجبور کر دیا گیا۔

بین الاقوامی میڈیا کے مطابق لندن کی سماجی اور وکالتی تنظیم ’انسائٹ یوکے‘ (Insight UK) نے بتایا ہے کہ وِکارز گرین پرائمری اسکول کے عملے نے بچے سے تلک لگانے کی وضاحت اور جواز طلب کیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اسکول پر الزام ہے کہ اسکول کی ہیڈ ٹیچر نے وقفے کے دوران بچے کی سخت نگرانی کی جس پر بچے نے خوف اور دباؤ محسوس کیا، اس رویے کے باعث بچہ کھیل کود سے دور ہوگیا اور خود کو دوسرے بچوں سے الگ کر لیا۔

’انسائٹ یوکے‘ نے الزام عائد کیا ہے کہ وِکارز گرین پرائمری اسکول میں مذہبی امتیاز کے باعث متعدد دیگر مذاہب کے بچوں کو بھی اسکول چھوڑنا پڑا ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید