• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گل پلازا آتشزدگی، متاثرین کا ریسکیو آپریشن تیز کرنے کا مطالبہ

سانحہ گل پلازا  کے چوتھے روز ریسکیو اہلکار جلی ہوئی عمارت کے بیشتر حصوں میں داخل ہوگئے، سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن جاری، عمارت میں پھنسے شہریوں کے اہل خانہ نے ریسکیو آپریشن تیز کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

متاثرین کا کہنا ہے کہ اب تک پیاروں کی اطلاع نہیں ملی۔ متاثرین نے ریسکیو ورکرز کی جانب سے تعاون نہ کرنے کی بھی شکایت کی۔

لاپتا دکاندار انس کے والد عمران نے کہا کہ ریسکیو اہلکار اندر جائیں، صرف بلڈنگ پر پانی مار رہے ہیں۔ ہم نے اندر جانے کی کوشش کو تو ڈنڈے مارے گئے۔

انس کی والدہ اور بیوی پہلے دن سے اس کے انتظار میں بیٹھے ہیں۔ کہتے ہیں انس کو لئے بغیر نہیں جائیں گے۔

علاوہ ازیں تاجر رہنما جمیل پراچہ نے دوپہر تک کا الٹی میٹم دے دیا۔

یاد رہے کہ کراچی میں ایم اے جناح روڈ پر واقع گل پلازہ شاپنگ سینٹر میں ہفتے کی رات لگنے والی آگ پر بالآخر 33 گھنٹے بعد قابو پالیا گیا‘متاثرہ عمارت کا ایک اور حصہ گرگیا۔

آگ لگنے کے بعد سے 76افراد لاپتا ہیں۔ جلنے والی عمارت کا ملبہ ہٹانے اور لاشیں نکالنے کا سلسلہ جاری ہے۔

قومی خبریں سے مزید