وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کے بیٹے جنید صفدر کی شادی میں توجہ کا مرکز بننے والی پاکستان مسلم لیگ (ن) کی سینئر رہنما اور سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب کے گلو اَپ کے راز سے ان کی والدہ نے پردہ اُٹھا دیا۔
ن لیگی سینئر رہنما مریم اورنگزیب ان دنوں اپنی غیرمعمولی ٹرانسفارمیشن کے باعث خبروں کی زینت بنی ہوئی ہیں۔
جنید صفدر کی شادی کی تقریبات میں ن لیگی رہنما کے نئے انداز نے سوشل میڈیا صارفین کو حیران کر دیا، جہاں کئی افراد نے اسے دیگر خواتین کے لیے ایک متاثر کُن مثال قرار دیا وہیں شوبز شخصیات اور فیشن ناقدین کی جانب سے بھی مریم اورنگزیب کے اس نئے روپ کو سراہا گیا۔
حال ہی میں مریم اورنگزیب کی والدہ طاہرہ اورنگزیب نے ایک صحافی کو انٹرویو دیتے ہوئے اپنی بیٹی کی اس تبدیلی کے راز سے پردہ اٹھا دیا۔
طاہرہ اورنگزیب کا کہنا تھا کہ مریم پہلے کریش ڈائٹس پر انحصار کرتی تھیں۔ میں نے کئی بار اسے روکنے کی کوشش کی لیکن وہ نہیں مانی، وہ 2 سے 3 ماہ تک صرف کافی یا چائے پیتی رہیں اور سخت ڈائٹس فالو کرتی تھیں۔
انہوں نے واضح کیا کہ مریم نے وزن کم کرنے کے لیے کسی قسم کی سرجری یا طبی طریقہ کار کا سہارا نہیں لیا بلکہ سخت ڈائٹ پلان فالو کیا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ اگر وہ خود بھی اسی طرح کھانا چھوڑ دیں تو ان کے چہرے کے پٹھے بھی متاثر ہوں گے۔ مریم نے وزن بڑھنے کے باعث ڈائٹنگ شروع کی، اور اپنی صحت کا خیال رکھنا اچھی اور مثبت بات ہے لوگ بلاوجہ باتیں کر رہے ہیں، انہیں قیاس آرائیاں کرنے دیں۔