• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دبئی: لگژری گاڑیوں کے شوقین افراد نے مہنگی ترین نمبر پلیٹس خرید کر ایک بار پھر ریکارڈ قائم کر دیا

---فائل فوٹو
---فائل فوٹو

دبئی میں لگژری گاڑیوں کے شوقین افراد نے گاڑیوں کی مہنگی ترین نمبر پلیٹس خرید کر ایک بار پھر ریکارڈ قائم کر دیا ہے۔

دبئی میں ٹریفک کے منتظم ادارے روڈز اینڈ ٹرانسپورٹ اتھارٹی (آر ٹی اے) کی جانب سے منعقدہ خصوصی نمبر پلیٹس کی نیلامی میں مجموعی طور پر 10 کروڑ 90 لاکھ درہم سے زائد کی فروخت ریکارڈ کی گئی جو تقریباً 8 ارب 28 کروڑ پاکستانی روپے بنتے ہیں۔

یہ اب تک کی سب سے بڑی نمبر پلیٹ نیلامی قرار دی جارہی ہے۔

دبئی کی روڈ اینڈ ٹرانسپورٹ اتھارٹی کی یہ 120ویں اوپن نمبر پلیٹ نیلامی تھی۔ نیلامی میں دو سے پانچ ہندسوں پر مشتمل 90 خصوصی نمبر پلیٹس پیش کی گئیں۔

نیلامی کے دوران سب سے مہنگی نمبر پلیٹ BB12 رہی جو 96 لاکھ 60 ہزار درہم (تقریباً 73.4 کروڑ پاکستانی روپے) میں فروخت ہوئی۔

گاڑی کی نمبر پلیٹ AA25 کی فروخت 80 لاکھ درہم سے زائد میں ہوئی جس کی پاکستانی مالیت تقریباً 63 کروڑ روپے بنتی ہے۔

دیگر مہنگی نمبر پلیٹس میں BB30 شامل ہے جو 67 لاکھ 40 ہزار درہم (تقریباً 51.2 کروڑ روپے) میں فروخت ہوئی جبکہ CC100 کو 42 لاکھ 10 ہزار درہم میں خریدا گیا جو پاکستانی کرنسی میں تقریباً 31.9 کروڑ روپے بنتے ہیں۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید
خاص رپورٹ سے مزید