وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ نواز شریف کینسر اسپتال سے پورا پاکستان مستفید ہوگا۔
ایک بیان میں عظمیٰ بخاری نے کہا کہ جنوری میں نواز شریف کینسر اسپتال کی او پی ڈی اور ایمرجنسی کام شروع کردے گی۔ لاہور سمیت پنجاب بھر میں جدید کینسر اسپتال بنائے جارہے ہیں۔
وزیر اطلاعات پنجاب نے مزید کہا کہ مریم نواز جنوری میں سرگودھا میں کارڈیالوجی اسپتال کا افتتاح کریں گی۔
عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ فیلڈ اسپتال اور کلینک آن ویلز سے ہزاروں افراد اپنا علاج کرارہے ہیں، لوگوں ان کی دہلیز پر ادویات مہیا کی جارہی ہیں۔