• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مریض……

وہ ٹریفک حادثے کے بعد کومے میں چلا گیا تھا۔

برسوں بعد جاگا، تودنیا یکسر بدل چکی تھی۔

جس اسپتال میں زیر علاج تھا، وہ کھنڈر ہونے کو تھا۔

نئے حاکم نے تعلیم غیر اہم قرار دے دی،

خواتین کی ملازمتوں پر پابندی عائد تھی۔

اسپورٹس، ادب ممنوع اور ٹیکنالوجی پابند سلاسل ہوئی۔

حاکم کے حکم پر اُسے شہر گھمانے کے بعد دربار میں پیش کیا گیا۔

’’اجنبی، تمہیں یہ شہر کیسا لگا؟‘‘حاکم وقت نے پوچھا۔

ٹھیک ویسا ہے… اس نے کھنکھار کر گلا صاف کیا۔

’’جیسا بستر مرگ پر موجود کومے کا مریض لگتا ہے۔‘‘

یہ سن کر حاکم نے اُسے دس کوڑوں کی سزا سنائی، اور قید خانے میں ڈال دیا۔

تازہ ترین