• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نئی تاریخ رقم: 100 انڈیکس ایک لاکھ 75 ہزار کی حد عبور کرگیا

پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں رواں سال کے آخری اور کاروباری ہفتے کے تیسرے دن زبردست تیزی کے باعث نئی تاریخ رقم ہوگئی۔ 100 انڈیکس ایک لاکھ 75 ہزار کی حد عبور کرکے بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔

بازار حصص میں کاروبار کے دوران 100 انڈیکس 208 پوائنٹس کے اضافے سے ایک لاکھ 74 ہزار 681 کی بلندی پر آگیا۔

کاروبار کے دوران 100 انڈیکس ایک لاکھ 75 ہزار 232 پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر بھی پہنچا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر 100 انڈیکس ایک لاکھ 74 ہزار 472پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔

پاکستان اسٹاک ایکس چینج سال بھر سرمایہ کاروں کی توجہ کا مرکز رہا، پاکستانی معیشت پر اطمینان کے باعث شیئرز کی خریداری کا رجحان رہا۔

 مارکیٹ کیپٹلائزیشن 39 فیصد بڑھ کر 197 کھرب روپے پر پہنچ گئی، انڈیکس میں 52 فیصد اضافہ ہوا، اس سال کے دوران 100 انڈیکس میں 59 ہزار پوائنٹس اضافہ ریکارڈ کیا گیا، آئندہ سال 2 لاکھ پوائنٹس کا سنگ میل عبور ہونے کا امکان ہے۔

تجارتی خبریں سے مزید