• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مری و گلیات میں متوقع برف باری، محکمہ ہائی وے پنجاب کا الرٹ جاری

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

مری و گلیات میں متوقع برف باری پر محکمہ ہائی وے پنجاب نے الرٹ جاری کردیا۔

صوبائی وزیر ملک صہیب احمد بھرتھ نے محکمہ ہائی وے کو مکمل الرٹ رہنے، برف ہٹانے کے لیے مشینری ہمہ وقت فعال رکھنے اور شاہراہوں پر نمک کے بر وقت چھڑکاؤ کو یقینی بنانے کی ہدایت کردی۔

29 ہزار سالٹ بیگز سالٹ اسٹور میں فراہم کردیے گئے، مختلف مقامات پر سالٹ کیمپس قائم کردیے گئے، مری میں دو مرکزی سالٹ کیمپس قائم کیے گئے ہیں۔

کلٹانہ چوک، بی ایچ یو کالی مٹی اور لارنس کالج روڈ پر بھی سالٹ کیمپس فعال کردیے گئے، کلٹانہ چوک، بانسہرہ گلی، ریسکیو 1122 بائی پاس، کارڈ روڈ اور جی پی او چوک پر سالٹ کنٹینرز موجود ہیں۔

محکمہ ہائی وے کے ملازمین کو ہمہ وقت فیلڈ میں موجود رہنے کی ہدایات کی گئی ہے، برف باری کے دوران نمک کی مسلسل فراہمی فوری یقینی بنائی جائے گی۔

ملک صہیب احمد بھرتھ کا کہنا ہے کہ مری میں 13 فسیلیٹیشن سینٹرز قائم کیے گئے ہیں، جو سیاحوں اور شہریوں کو سہولت فراہم کریں گے۔ مری و گلیات کی شاہراہوں پر آمد و رفت ہر صورت برقرار رکھی جائے گی۔

قومی خبریں سے مزید