نجی ایئر لائن کی پرواز پی ایف 125 سولہ گھنٹے سے زائد تاخیر کے بعد اسلام آباد روانہ ہو گئی۔
مسافروں کا کہنا ہے کہ نجی ایئر لائن کی پرواز کو کل سہ پہر 3:45 پر روانہ ہونا تھا۔
مسافر نے کہا کہ کل دوپہر سے ایئر پورٹ پر ہیں، متعدد بار پرواز کا وقت تبدیل کیا گیا، مسافروں کے احتجاج پر رات قریبی ہوٹل میں ٹھہرایا گیا۔
انہوں نے کہا کہ نجی ایئر لائن نے آج صبح 7 بجے روانگی کا وقت دیا لیکن ابھی تک پرواز روانہ نہیں ہوئی۔
مسافر کا کہنا تھا کہ ایئر لائن کی جانب سے پرواز میں تاخیر کی وجہ طیارے میں فنی خرابی بتائی گئی۔