لاہور ہائیکورٹ میں پراپرٹی اونرشپ کے تحت کارروائیوں کے خلاف مزید 10سے زائد درخواستوں پر سماعت ہوئی۔
جسٹس عبہر گل خان نے تمام درخواستیں مزید کارروائی کے لیے فل بینچ کو بھجوا دیں۔
درخواست گزار کے وکیل نے کہا کہ متعدد اضلاع میں ڈی آر سی کمیٹیاں پراپرٹی پر قبضے دلوا رہی ہیں۔ میرا کیس دیگر کیسز سے مختلف ہے۔ ابھی تک ہمارے سوا کسی نے ایکٹ کو چیلنج نہیں کیا، یہ معاملہ الگ ہے۔
جسٹس عبہر گل نے کہا کہ چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے ایکٹ معطل کر رکھا ہے۔
لاہور ہائیکورٹ کی جانب سے کہا گیا کہ یہ تمام معاملات فل بینچ ہی دیکھے گا۔