• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈی سی دادو اور پولیس کے توہین آمیز رویے پر لیڈی ہیلتھ ورکرز کا احتجاج

فوٹو: اسکرین گریب
فوٹو: اسکرین گریب

سندھ کے ضلع دادو میں ڈپٹی کمشنر اور ڈی ایس پی کے مبینہ توہین آمیز ریمارکس کے خلاف لیڈی ہیلتھ ورکرز کی جانب سے احتجاج کیا گیا۔

لیڈی ہیلتھ ورکرز کی رہنما نور بانو ملاح نے پولیو ورکرز کے ساتھ احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ پولیو مہم پر مامور 35 ٹیموں کے لیے صرف 4 اہلکار دیے گئے۔

انہوں نے کہا کہ غیرتسلی بخش سیکیورٹی پر ڈپٹی کمشنر سے شکوہ کیا جو انہیں ناگوار گزرا اور ہمارے تحفظات کو ہوائی خبریں اور ڈرامہ قرار دیا۔

نور بانو ملاح کے مطابق ڈی ایس پی نے انہیں کہا کہ ہوائی خبروں پر پولیو ورکر خاتون پر مقدمہ ہونا چاہیے، ہمارا مسئلہ حل نہیں ہوا تو ہائیکورٹ میں آئینی پٹیشن داخل کریں گے۔

رہنما نور بانو ملاح نے مزید کہا کہ افسران کے تمام الزامات بے بنیاد ہیں، ڈی ایچ او معاملے کے حل کے لیے سنجیدہ اقدامات کریں۔

قومی خبریں سے مزید