• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لیڈی ہیلتھ ورکرز کو ریگولر کرنے کا کیس، وکیل تبدیل کرنے کی ہدایت

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

سپریم کورٹ کے آئینی بینچ نے لیڈی ہیلتھ ورکرز کو ریگولر کرنے سے متعلق کیس کی سماعت وکیل کی عدم پیشی کے باعث ملتوی کردی۔

جسٹس امین الدین کی سربراہی میں سات رکنی آئینی بینچ نے لیڈی ہیلتھ ورکرز کو ریگولر کرنے سے متعلق کیس کی سماعت کی۔ 

عدالت نے درخواست گزار لیڈی ہیلتھ ورکر سے استفسار کیا آپ کا وکیل کہاں ہے؟ 

بشریٰ آرائیں نے جواب دیا لیڈی ہیلتھ ورکرز کے وکیل نہیں آ رہے لیکن میں اپنی درخواست میں خود عدالت کے سامنے پیش ہوئی ہوں، میری درخواست پر تو سماعت کر لیں۔

جسٹس امین الدین خان نے کہا کہ تمام درخواستیں یکجا کر کے سنیں گیں۔ 

جسٹس محمد علی مظہر نے ہدایت کی کہ آپ اپنا وکیل تبدیل کر لیں۔ 

عدالت نے لیڈی ہیلتھ ورکرز کا وکیل نہ ہونے پر کیس کی سماعت ملتوی کر دی۔

قومی خبریں سے مزید