صدر آصف زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف نے سن دوہزار چھبیس کے آغاز پر قوم کے نام پیغام میں کہا ہے کہ پاکستان کے نگہبان ہونے کی حیثیت سے اپنی ذمہ داریوں کی تجدید کرنا ہوگی۔ 2025 کا سال دفاع وطن کے اعتبار سے تاریخ میں سنہری حروف میں لکھا جائے گا۔
صدر آصف زرداری نے کہا کہ پاکستان چیلنجز سےمحفوظ نہیں لیکن ہم بے بس بھی نہیں، اتحاد، استقامت، تخلیقی صلاحیت اور یقین سے مشکلات پر قابو پاسکتے ہیں۔
وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ 2025 کا سال دفاع وطن کے اعتبار سے تاریخ میں سنہری حروف میں لکھا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ قوم بہادر افواج کے ساتھ مل کر ملک کے دفاع کے لیے سیسہ پلائی دیوار ثابت ہوگی۔