ایبٹ آباد کے مختلف مقامات پر ہونے والی برفباری کا سلسلہ تھم گیا۔
چھانگلہ گلی میں 8، ایوبیہ، نتھیاگلی سمیت دیگر مقامات پر 6 انچ تک برف پڑی۔
گلیات ڈیولپمنٹ اتھارٹی کی مشینری سڑکوں سے برف ہٹانے میں مصروف ہے۔
جی ڈی اے کے ترجمان کا کہنا ہے کہ گلیات جانے والے سیاح پھسلن کے باعث احتیاط سے گاڑی چلائیں۔