• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان کو لیڈرشپ وژن اور سوچ چاہیے: حافظ نعیم الرحمٰن

— فائل فوٹو
— فائل فوٹو

امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمٰن کا کہنا ہے کہ پاکستانی برانڈ کو عالمی اسلامی برانڈ بنائیں گے، پاکستان کو لیڈرشپ وژن اور سوچ چاہیے۔

ایکسپو سینٹر کراچی میں حافظ نعیم الرحمٰن نے نمائش کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان بزنس فورم کی کوشش نشوونما پارہی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ جماعت اسلامی ملک کی تعمیر میں بھی اپنا کردار ادا کرتی ہے۔ نوجوانوں کےلیے بنو قابل کوشش میں 12 لاکھ نوجوان شامل ہوچکے ہیں۔

امیر جماعت اسلامی کے مطابق فلسطین میں جنگ بندی کے بعد اسرائیل 1 ہزار لوگوں کو شہید کرچکا ہے، باضمیر لوگ فلسطین کے ساتھ ہوگئے ہیں۔ جنگ میں اسرائیلی مصنوعات کے بائیکاٹ پر یہ سوچ آئی کہ متبادل کو سپورٹ کیا جائے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ فلسطینیوں کے لہو سے آپ کے جو برانڈ بنے ہیں وہ ایمانداری سے کام کریں۔ فلسطین کو اپنی آمدنی سے سپورٹ کریں۔

قومی خبریں سے مزید