حکومت سندھ نے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کو کراچی میں پروٹوکول دینے کا اعلان کردیا۔
وزیر ثقافت سندھ ذوالفقار علی شاہ نے میئر کراچی مرتضیٰ وہاب کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ ہم سہیل آفریدی کو کراچی آنے پر پروٹوکول دیں گے، انہیں اجرک پہنائیں گے اور گلے بھی لگائیں گے۔
صوبائی وزیر نے مزید کہا کہ ہم کے ایم سی کے ساتھ مل کر ہیریٹیج اسٹریٹ بنائیں گے، یہ فوڈ اسٹریٹ ہوگی۔
اُن کا کہنا تھا کہ ایسی عمارتوں کی تعمیر پر ہیریٹیج ڈپارٹمنٹ کے لوگ ان کے ساتھ ہوتے ہیں، کے ایم سی کی ٹیم کا شکریہ کہ چیئرمین بلاول بھٹو کے وژن پر کام کر رہے ہیں۔
ذوالفقار علی شاہ نے یہ بھی کہا کہ کوئی بلڈر تاریخی بلڈنگ گرانے کی کوشش کرتا ہے تو اسے روک دیتے ہیں، کئی بلڈنگز ایسی ہیں جو تاریخی فہرست میں نہیں ہیں۔