کراچی کے علاقے بفرزون میں گھر میں ڈکیتی کے دوران پولیس مقابلے میں 3 ڈاکو مارے گئے۔
اس حوالے سے ایس ایس پی ذیشان شفیق کا کہنا ہے کہ مقابلے کے دوران ایک ڈاکو کو زخمی حالت میں گرفتار کیا ہے۔
ایس ایس پی نے کہا کہ مارے گئے ملزمان گھر سے ڈکیتی کر کے نکل رہے تھے کہ پولیس پہنچ گئی۔
ان کا کہنا تھا کہ مارے گئے ملزمان سے اسلحہ اور لوٹا گیا سامان بھی برآمد ہوا ہے۔
انہوں نے کہا کہ علاقہ مکینوں نے گھر میں مشکوک سرگرمی دیکھ کر پولیس کو اطلاع دی۔