چارسدہ کی تحصیل شب قدر میں بوسیدہ مکان کے کمرے کی چھت گرنے سے 5 بچیوں سمیت 6 افراد جاں بحق اور 5 زخمی ہوگئے۔
جاں بحق ہونے والوں میں ماں اور 3 بیٹیاں بھی شامل ہیں، تمام لاشیں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
پولیس کے مطابق گھر میں شادی کی تقریب تھی، جاں بحق اور زخمی ہونے والے افراد تقریب میں شرکت کے لیے پشاور اور خیبر سے آئے تھے۔