• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مخالفین پر جھوٹے مقدمات کروانے والوں کو مکافات عمل کا سامنا ہے، رانا ثناء

وزیراعظم شہباز شریف کے مشیر برائے سیاسی امور سینیٹر رانا ثناء اللّٰہ نے کہا ہے کہ مخالفین پر جھوٹے مقدمات کروانے اور نفرت کا بیج بونے والوں کو آج مکافات عمل کا سامنا ہے۔

فیصل آباد میں تقریب سے خطاب میں رانا ثناء اللّٰہ نے کہا کہ ماضی میں ایک پارٹی کی حکومت نے ان کے خلاف جھوٹا مقدمہ کروایا، وہ آج مکافات عمل کا سامنا کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ایسے لوگوں کو اب گلہ نہیں کرنا چاہیے، مظلوم بننے کی بجائے اپنے جرائم کو تسلیم کر کے معافی مانگیں ۔

وزیراعظم کے مشیر نے مزید کہا کہ ہم نے بارہا کہا معاملات مل بیٹھ کر حل ہوتے ہیں، ہمارے مخالفین نے جھوٹے مقدمات کروائےاور نفرت کے بیج بوئے۔

اُن کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی والےایک بار پھر سےاسٹریٹ موومنٹ کی بات کر رہے ہیں، اس میں ان کو پھر ناکامی ہوگی اور وہ پھر بعد میں مذاکرات کی طرف آئیں گے۔

قومی خبریں سے مزید