• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مٹیاری: قومی شاہراہ پر ٹریلر مسافر وین پر الٹ گیا، 4 مسافر جاں بحق

فائل فوٹو
فائل فوٹو 

مٹیاری میں قومی شاہراہ پر ٹریلر مسافر وین پر الٹ گیا، ٹریلر الٹنے سے وین میں سوار 4 مسافر جاں بحق ہوگئے۔

پولیس کے مطابق وین میں سوار 7 افراد دب گئے، جن میں ایک کمسن بچی بھی شامل ہے، دبے افراد کو نکالنے کےلئے ریسکیو آپریشن جاری ہے، ٹائر پھٹنے کی وجہ سےٹریلر الٹ گیا۔

مسافر وین سکھر سے حیدرآباد جارہی تھی، وین میں 15سے زائد مسافر سوار تھے، وین کے اگلے حصے میں موجود مسافر محفوظ رہے اور وہ باہر نکل آئے۔

قومی خبریں سے مزید