• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعظم شہباز شریف کی بنگلادیشی ہائی کمیشن آمد، بیگم خالدہ ضیاء کے انتقال پر تعزیت

وزیراعظم شہباز شریف نے بنگلادیشی ہائی کمیشن کا دورہ کیا اور سابقہ وزیراعظم بیگم خالدہ ضیاء کے انتقال پر تعزیت کی۔

وزیراعظم نے اسلام آباد میں بنگلادیشی ہائی کمیشن کے دورے کے دوران ناظم الامور سے ملاقات کی اور سابقہ وزیراعظم کے انتقال پر اظہار تعزیت کیا۔

شہباز شریف نے اس موقع پر فاتحہ خوانی کی اور اپنے تعزیتی پیغام میں بیگم خالدہ ضیاء کو خراج عقیدت پیش کیا اور کہا کہ بیگم خالدہ ضیا صاحب بصیرت رہنما اور نامور سیاسی شخصیت تھیں، انہوں نے اپنی زندگی عوامی خدمت کے لیے وقف کردی تھی۔

انہوں نے مزید کہا کہ بیگم خالدہ ضیا کو پاکستان اور اس کے عوام کی مخلص دوست کے طور پر یاد رکھا جائے گا، جنہوں نے ایک لازوال اور متاثر کن میراث چھوڑی ہے۔

قومی خبریں سے مزید