• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خیبر پختونخوا میں ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کے بعد ٹرانسپورٹ کا نیا کرایہ نامہ جاری

تصویر سوشل میڈیا۔
تصویر سوشل میڈیا۔

خیبر پختونخوا میں ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کے بعد ٹرانسپورٹ کا نیا کرایہ نامہ جاری کر دیا گیا۔ پشاور میں محکمہ ٹرانسپورٹ کے مطابق طلبہ اور خصوصی افراد کے لیے 50 فیصد رعایت برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ 

محکمہ ٹرانسپورٹ کے مطابق 60 سال سے زیادہ عمر کے مسافروں کے لیے کرایوں میں پچاس فیصد رعایت کو برقرار رکھا گیا ہے۔ 

محکمہ ٹرانسپورٹ کے مطابق پشاور سے کوہاٹ کا کرایہ فلائنگ کوچ اور منی بس میں 177 روپے مقرر کیا گیا ہے جبکہ پشاور سے بنوں کا کرایہ فلائنگ کوچ اور منی بس میں 530 روپے ہوگا۔ 

محکمہ ٹرانسپورٹ کے مطابق پشاور سے ڈی آئی خان کا کرایہ فلائنگ کوچ اور منی بس میں 870 روپے مقرر ہے۔ پشاور سے ہری پور کا کرایہ فلائنگ کوچ اور منی بس میں 424 روپے ہوگا۔ 

پشاور سے ایبٹ آباد کا کرایہ فلائنگ کوچ اور منی بس میں 530 روپے مقرر کیا گیا ہے۔ پشاور سے مردان کا کرایہ فلائنگ کوچ اور منی بس میں 158روپے ہوگا۔ 

محکمہ ٹرانسپورٹ کے مطابق پشاور سے سوات کا کرایہ فلائنگ کوچ اور منی بس میں 468 روپے ہوگا، پشاور سے چترال کا کرایہ فلائنگ کوچ اور منی بس میں 993 روپے اور موٹروے کے ذریعے پشاور سے مردان کا کرایہ 316 روپے مقرر کیا گیا ہے۔ 

محکمہ ٹرانسپورٹ کے مطابق موٹر وے کے ذریعے پشاور سے ایبٹ آباد کا کرایہ 419 روپے مقرر کیا گیا۔

قومی خبریں سے مزید