• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گوادر: بجلی کی فراہمی کے نظام بہتر بنانے کیلئے وسا ئل جلد فراہم کرینگے،کیسکوچیف

گوادر (نامہ نگار )گوادر میں بجلی کی فراہمی کے نظام کو بہتر بنانے کے لےئے بہت جلد وسا ئل فراہم کرینگے۔ جیونی کو بھی بہت جلد گوادر گرڈ سے ملا یا جائے گا۔ ان خیالات کااظہار کیسکو بلوچستان کے چیف رحمت اللہ نے کوئٹہ میں جان محمد بلیدی کی قیادت میں نیشنل پارٹی ضلع گوادر کےوفد سے ملاقات کے دوران کیا ۔ وفد میں نیشنل پارٹی کے ضلعی آرگنائزر اکرم رمضان اور تحصیل گوادر کے آرگنائزر فیض نگوری شامل تھے۔ وفد نے گوادر میں بجلی کی فراہمی کے حوالے سے اپنے خدشات کااظہار کر تے ہوئے بتایاکہ گوادر میں بجلی کی فراہمی نقائص کا شکا ر ہے بجلی کی طویل اور غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ معمول بن چکی ہے جبکہ پسنی ٹو کارواٹ مین ٹرانسمیشن لائن میں پید ا ہونے والی فنی خرابی بھی معمول کا حصہ ہے جبکہ گوادر کی بڑھتی ہوئی آبادی کے پیش نظر صرف دو فیڈر کا م کر ر ہے ہیں جس سے بجلی کی فراہمی میں خلل پید ا ہورہی ہے۔ کیسکو میں عملے کی کمی کی وجہ سے فالٹ کو دور کرنا بھی جوئے شیر لانے کے مترادف عمل ہے ۔کیسکو گوادر ڈویژن میں متعدد اسامیاں خالی ہیں جن کو تاحال پر نہیں کیا گیا ہے۔ گوادر میں بیس سال قبل بچھا ئی گئی بجلی کی تاریں بھی بو سید ہ ہوچکی ہیں جو بجلی کی فراہمی  میں خلل کا باعث بن رہے ہیں ۔گوادر شہر میں ٹرانسفار مر بھی نا پید ہیں۔ اگر ٹرانسفا رمر خراب ہو جائیں تو صارفین کو کئی دن تک بجلی کے ناغے کے عذاب سے دو چار ہونا پڑتا ہے۔ وفد نے بتا یا کہ تحصیل جیونی کی آبادی لاکھوں نفوس پر مشتمل ہے۔ پا ور ہا ؤس سے بجلی کی فراہمی ناممکن ہوچکی ہے اور پورا علاقہ تاریکی میں ڈوباہو اہے۔ سابقہ وزیر اعلیٰ بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک نے جیونی کو گوادر گرڈ سے ملانے کے لےئے 15کروڑ روپے کی گرانٹ جاری کی ہے جس کو ہنوز استعمال نہیں کیا گیا ہے۔ کیسکو ملی بھگت کر کے فنڈ کا ایک قلیل حصہ خرچ کرنا چاہتا ہے اور کیسکو نے جیونی کو پرائیں توک سے منسلک ٹرانسمیشن لائن سے ملانے کا منصوبہ بنا یا ہے اگر اسی لائن سے جیونی کو ملانے کی کوشش کی گئی تو بجلی کی فراہمی پا ئیدار نہیں ہوسکتی ہے ۔ ضرورت اس امر کی ہے کہ جیونی کو براہ راست گوادر گرڈ سے منسلک کیا جائے ۔ کیسکو چیف نے گوادر او ر جیونی میں بجلی کے بحران کے حل کی ہر ممکن اقدامات بروئے کار لانے کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہاکہ گوادر میں بجلی کی فراہمی کے لئے کیسکو بہت جلد اقدامات کریگی ۔بجلی کے پرانے تاروں کو تبدیل کیا جائے گا۔ مین ٹرانسمیشن لائن میں  فنی خرابی کا پا ئیدار حل تلاش کیا جارہاہے اور آئندہ صارفین کو شکا یت کا موقع نہیں ملے گا ۔خالی اسا میوں کو پر کیا جائے گا۔ شہر کے فیڈر میں بھی اضافہ کرینگے تاکہ بجلی فراہمی پائیدار ہوسکے۔ ضلع گوادرسے صارفین کی جانب سے کیسکو کو زیادہ بل ملتا ہے کیسکو بھی صارفین کو سہو لیات فراہم کر یگی۔ انہوں نے کہا کہ جیونی کوبھی گوادر گرڈ سے منسلک کرنے کے اقدامات کو بہت جلد حتمی شکل دی جائے گی۔
تازہ ترین