• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قاضی حسین احمد کی 12ویں برسی آج، تعزیتی ریفرنسز کا انعقاد

جماعت اسلامی پاکستان کے سابق امیر قاضی حسین احمد کی 12ویں برسی آج منائی جارہی ہے۔

اس سلسلے میں جماعت اسلامی کے زیر انتظام ملک بھر میں تعزیتی ریفرنسز، کانفرنسز، مذاکرے اور مختلف تقریبات کا اہتمام کیا گیا ہے۔

قاضی حسین احمد مرحوم ایک شعلہ بیان مقرر، درد مند قومی رہنما اور مسلم اتحاد کے پُرجوش داعی تھے۔

انہوں نے جماعت اسلامی کو روایتی سے ہٹ کر ایک متحرک اور فعال سیاسی جماعت بنایا۔ سینیٹ، قومی اسمبلی اور متحدہ مجلس عمل میں بھی نمایاں کردار ادا کیا۔

اس سلسلے میں امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمٰن نے اپنے پیغام میں کہا کہ قاضی حسین احمد نے ملک وملت کے لیے شاندار خدمات سر انجام دیں۔

حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا کہ 5 فروری یوم یکجہتی کشمیر قاضی حسین احمد کا صدقہ جاریہ ہے، وہ نوجوانوں کے لیے شجرہ سایہ دار تھے۔

حافظ نعیم الرحمٰن نے مزید کہا کہ قاضی حسین احمد امت مسلمہ کے نمائندہ رہنما تھے، ان کی قومی ملی خدمات کو مدتوں یاد رکھا جائے گا۔

قومی خبریں سے مزید