• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہمیں محمود اچکزئی یا کسی بھی فرد پر اعتراض نہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ ہمیں محمود خان اچکزئی یا کسی بھی فرد پر کوئی اعتراض نہیں۔

پارلیمنٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو میں خواجہ آصف نے کہا کہ ان کے خیال میں مذاکرات کی باتیں صرف اخباری بیانات تک محدود ہیں۔

انہوں نے کہا کہ سنجیدہ مذاکرات پر کوئی پیشرفت نہیں ہوئی، ہمیں محمود خان اچکزئی یا کسی بھی فرد پر کوئی اعتراض نہیں، جسے اپوزیشن نامزد کرے گی، ہم اسے مانیں گے، اپوزیشن محمود خان اچکزئی کو چنتی ہے تو نام دے۔

اُن کا کہنا تھا کہ اس کے بعد اسپیکر کی صوابدید ہے کہ وہ اپوزیشن لیڈر کے نام کو منظور کریں، ہمیں اس پر زیادہ تجاوز نہیں کرنا چاہیے۔

خواجہ آصف نے یہ بھی کہا کہ قومی اسمبلی فلور پر اپوزیشن و حکومت کے درمیان جو کشیدگی نظر آتی ہے وہ میٹنگز میں نہیں ہوتی۔

قومی خبریں سے مزید