• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

زرعی شعبے میں اصلاحات متعارف کرانا ترجیح ہے، وزیر اعظم

زرعی شعبے اصلاحات اجلاس، تصویر پی آئی ڈی
زرعی شعبے اصلاحات اجلاس، تصویر پی آئی ڈی

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ زرعی شعبے میں اصلاحات متعارف کرانا حکومت کی ترجیح ہے۔

زرعی شعبے میں اصلاحات پر ورکنگ گروپ کے جائزہ اجلاس میں وزیراعظم نے کہاکہ معیاری بیج، مناسب قیمت پر کھاد، دواؤں کی فراہمی کےلیے اقدامات کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت اصلاحات اور صوبوں کے ساتھ زراعت کی ترقی پر کام کر رہی ہے۔ فی ایکڑ پیداوار بڑھانے کے لیے موجودہ وسائل سے تحقیق پر سرمایہ کاری کررہے ہیں۔

اُن کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کی 5 سال میں زرعی برآمدات بڑھانے سے متعلق لائحہ عمل تشکیل دینے کی ہدایت کی۔

قومی خبریں سے مزید