• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی، 5 دن میں کتوں نے 850 افراد کو کاٹ لیا

کراچی میں سال 2026ء کے صرف 5 دنوں میں کتے کے کاٹنے کے 850 سے زائد کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

انڈس اسپتال کورنگی میں کتے کے کاٹنے سے متاثرہ 41 سالہ شخص کی انگلی شدید انفیکشن کے باعث کاٹنا پڑ گئی۔

کراچی میں کتے کے کاٹنے کے کیسز میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے، رواں سال کے ابتدائی 5 دنوں میں شہر کے اسپتالوں میں 850 سے زائد کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

انڈس اسپتال کورنگی میں 5 دنوں میں 300 نئے ڈاگ بائٹ کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ سول اور جناح اسپتال میں بھی کتے کے کاٹے کے 300 سے زائد کیسز سامنے آئے ہیں۔

انچارج ڈاگ بائٹ کلینک ڈاکٹر آفتاب گوہر کے مطابق زیادہ کیسز کورنگی، حب چوکی، بلدیہ، لانڈھی اور گڈاپ سے رپورٹ ہوئے ہیں۔

انہوں نے خبردار کیا کہ ریبیز کی علامات ظاہر ہونے کے بعد یہ بیماری تقریباً ہمیشہ جان لیوا ثابت ہوتی ہے، شہریوں سے اپیل کی گئی ہے کہ کسی بھی ڈاگ بائٹ کی صورت میں فوراً طبی امداد اور ویکسین لگوائیں۔

قومی خبریں سے مزید