• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جیل میں عمران خان اور بشریٰ بی بی کی ملاقات کروادی گئی

اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی ملاقات کروادی گئی۔

جیل ذرائع کے مطابق کانفرنس روم میں کرائی جانے والی ملاقات 45 منٹ جاری رہی، دونوں میاں بیوی نے ایک دوسرے کا حال احوال پوچھا۔

جیل ذرائع کا دعویٰ ہے کہ گزشتہ ہفتے بھی بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی ملاقات کرائی گئی تھی۔

بشریٰ بی بی کے وکیل کی جانب سے کچھ ضروری سامان جیل انتظامیہ نے وصول کیا ہے جس میں کمبل، گرم کپڑے، میوہ جات، کھجوریں اور دیگر اشیا شامل تھیں۔

قومی خبریں سے مزید