• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کوئٹہ پہنچ گئے

فوٹو: بشکریہ پی آئی ڈی
فوٹو: بشکریہ پی آئی ڈی

وزیر اعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کوئٹہ پہنچ گئے ہیں۔

کوئٹہ پہنچنے پر گورنر بلوچستان شیخ جعفر مندوخیل اور وزیراعلیٰ میر سرفراز بگٹی نے ایئرپورٹ پر اُن کا استقبال کیا۔ وزیر اعظم کے ہمراہ وفاقی وزرا بھی موجود ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف کو صوبے میں ترقیاتی منصوبوں پر بریفنگ دی جائے گی۔

شہباز شریف کوئٹہ میں دو ترقیاتی منصوبوں کا سنگ بنیاد رکھیں گے اور 5 دانش اسکولوں کا افتتاح بھی کریں گے۔

قومی خبریں سے مزید