• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گوادر ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے جاری شدہ پرائیویٹ اسکیموں کی مدت تکمیل ختم

گوادر(اکبر جندانی/نمائندہ جنگ)گوادر ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے جاری شدہ پرائیویٹ اسکیموں کی تکمیل مدت ختم کئی اسکیموں کے این او سی معطل الاٹیز کے اربوں روپے ڈوبنے کا خدشہ،دس سال سے زائد کا عرصہ گزرجانے کے باوجود کسی بھی اسکیم میں بنیادی سہولتوں کی فراہمی کیلئے کام کا آغاز نہیں کیا جا سکا،جی ڈی اے پالیسی کے مطابق تمام اسکیموں میں پانی، گیس، ٹیلیفون،سیوریج،بجلی کی فراہمی اورسڑکوں کی تعمیر پروجیکٹ کے تحت مکمل ہونے ہیں تمام اسکیمز مجموعی طور پر 14828 ایکڑز اور ایک لاکھ انتالیس ہزار دو سو اٹہتر) (139278 پلاٹ پر مشتمل ہیں ، ایک تحقیقاتی رپورٹ کے مطابق گوادر ڈیولپمنٹ اتھارٹی نے گوادر ماسٹر پلان کے ایریا میں 2004 سے اب تک مجموعی طور پر 99پرائیوٹ اسکیموں کے این او سی جاری کئے ہیں جن میں12577.ایکڑ ز پر 74رہائشی ہاؤسنگ اسکیم3) 12487ٹوٹل رہائشی پلاٹ( ،2174ایکڑ ز پر 15انڈسٹریل اسکیم( 10037انڈسٹریل پلاٹ)،299ایکڑ زپر 6 کمرشل اسکیم(2763کمرشل پلاٹ )،381 ایکڑز پر 4تفریحی اسکیم( 1162پلاٹ)،اور40 ایکڑ پرایک ٹرک اڈہ اسکیم شامل ہے ،ان اسکیموں میں مجموعی طور پر ملک بھر سمیت بیرون ممالک میں مقیم ہزاروں پاکستانیوں نے بھی سرمایہ کاری کرتے ہوئے اربوں روپے کی سرمایہ کاری کرکے پلاٹ بکنگ کی ہیں اور تاحال ا قساط جمع کر رہے ہیں گوادر ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے قوانین کے مطابق جاری کیئے گئے تمام اسکیموں کی تکمیل مدت تین سال ہے جس میں ان اسکیموں میں تمام بنیادی شہری سہولتوں پانی کی فراہمی کیلئے ڈی سیلینیشن پلانٹ کی تنصیب،بجلی،گیس،ٹیلی فون،سیوریج کا مکمل جدید ترین نظام،سڑکوں کی تعمیر کے علاوہ بجلی کی فراہمی بھی شامل ہے لیکن اب تک کوئی بھی اسکیم اپنے  ڈیولپمنٹ ورک کا آغاز نہیں کر سکی ہے،گوادر ڈیولپمنٹ اتھارٹی نے قواعد ضوابط کے مطابق اوراین او سی جاری کرتے وقت کئے گئے معاہدے کی تکمیل مدت میں ناکامی کے بعد تمام ہاؤسنگ مالکان کو مختلف اوقات میں لیٹرز جاری کئے ہیں جی ڈی اے ذرائع کے مطابق کئی اسکیم کی انتظامیہ نے لکھے گئے مراسلوں کا جواب تک ہی نہیں دیاہےجبکہ چار اسکیموں نے مشروط بنیادوں پراپنے این او سی بحال کرائے ہیں دیگر تمام اسکیموں کے این اوسی کے تاریخ تکمیل مدت ختم ہو چکے ہیں جس پر چند کئی اسکیموں کے این او سی معطل کئے گئے ہیں ،ٹاؤن پلانر گوادر ڈیولپمنٹ اتھارٹی نظر بلوچ کا کہنا ہے کہ تکمیل مدت ختم ہونے پر تمام ہاؤسنگ اسکیموں کو مراسلے ارسال کئے گئے ہیں ،چار اسکیموں نے مشروط طور پر این او سی بحال کرائے ہیں دیگر اسکیموں نے اگر رجوع نہیں کیا تو انکی این اوسی ختم بھی کیئے جا سکتے ہیں۔
تازہ ترین