• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایران: مہنگائی کے خلاف مظاہروں میں شدت، انٹرنیٹ بلیک آؤٹ

— فائل فوٹو
— فائل فوٹو

ایران میں انٹرنیٹ بندش کے باعث شہریوں کا بیرونی دنیا سے رابطہ منقطع ہو گیا۔

انٹرنیٹ کی نگرانی کرنے والے ادارے نیٹ بلاکس کے مطابق یہ بلیک آؤٹ ایسے وقت میں سامنے آیا جب ملک کے مختلف شہروں میں مہنگائی اور معاشی مشکلات کے خلاف احتجاجی مظاہرے دوبارہ شدت اختیار کر گئے ہیں۔

انٹرنیٹ بندش سے متعلق فوری طور پر مزید تفصیلات سامنے نہیں آ سکیں تاہم حالیہ احتجاجی مظاہروں کے دوران مظاہرین ایک بار پھر سڑکوں پر نکل آئے اور حکومت کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ایران کے دارالحکومت تہران سمیت ملک کے دیگر بڑے شہروں مشہد اور اصفہان میں جمعرات کے روز مظاہرین سڑکوں پر جمع ہوئے اور نعرے بازی کی۔ 

واضح رہے کہ ایران کے معزول بادشاہ کے جلا وطن بیٹے رضا پہلوی نے بدھ کے روز سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری ویڈیو پیغام میں عوام سے مزید احتجاج کی اپیل کی تھی، جس کے بعد ملک کے مختلف شہروں اور قصبوں میں مظاہرین نے پہلوی خاندان کے حق میں نعرے بلند کیے۔

دوسری جانب ایرانی سرکاری میڈیا نے دعویٰ کیا کہ ملک بھر کے شہر پُرامن ہیں اور حالات معمول کے مطابق ہیں۔

واضح رہے کہ ایران کو اس وقت بین الاقوامی دباؤ کا بھی سامنا ہے، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے خبردار کیا تھا کہ اگر ایرانی سیکیورٹی فورسز نے مظاہرین پر فائرنگ کی تو امریکا ان کی مدد کے لیے آگے آ سکتا ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید