بہاولپور(ڈسٹرکٹ رپورٹر) ڈاکو انسپکٹر کے بھائی پراپرٹی ڈیلر سے 60ہزار روپے چھین کر فرار ہوگئے، تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز ہیوی انڈسٹریل ایریا پر قائم پراپرٹی ڈیلر کی دکان پر 2مسلح افراد داخل ہوگئے جنہوں نے گن پوائنٹ پر پراپرٹی ڈیلر محمد اظہر جوکہ انسپکٹرحافظ جمیل کے بھائی بھی ہیں سے گن پوائنٹ پر 60ہزار روپے چھین لئے اورموقع سے فرار ہوگئے۔پولیس نے کارروائی شروع کردی۔