• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کرپشن کی شکایت، نیب نے میئر کراچی سے 5 سالوں کے ترقیاتی پروجیکٹس کی تفصیلات طلب کرلیں

فائل فوٹو
فائل فوٹو 

قومی احتساب بیورو (نیب) نے میئر کراچی مرتضیٰ وہاب سے پانچ سالوں کے ترقیاتی پروجیکٹس کی تفصیلات طلب کرلیں۔

نیب نے خط لکھ کر میئر سے کہا کہ کے ایم سی کے ڈیولپمنٹ پروجیکٹس میں کرپشن کی شکایات موصول ہوئی ہیں۔ تفتیش کے لیے 2020 سے 2025 تک مکمل کیے گئے اور نامکمل پروجیکٹس کی تفصیلات 15 جنوری سے پہلے فراہم کی جائیں۔ 

دوسری جانب سندھ کے 22 محکموں کے خلاف کرپشن کی 13 ہزار 603 شکایات پر صوبائی حکومت نے فوری کارروائی کا فیصلہ کیا ہے۔

سب سے زیادہ شکایات ریونیو، بلدیات، پولیس اور تعلیم کے محکموں کے خلاف سامنے آئی ہیں۔

اینٹی کرپشن کے وزیر سردار محمد بخش مہر نے ہدایت کی کہ افسران کے خلاف کرپشن کی شکایات پر فوری اور شفاف کارروائی کی جائے۔

قومی خبریں سے مزید