• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پائنچے ……

ڈوڈو کا حال دیکھ کر مجھے بہت تعجب ہوا۔

ماتھے پر گہری شکنیں تھیں

لیکن ہونٹوں پر مسکراہٹ کھیل رہی تھی۔

کان غصے سے سرخ تھے

لیکن گال خوشی سے تمتمارہے تھے۔

ایک آنکھ میں خوشی کے آنسو تھے،

دوسری سے نفرت جھلک رہی تھی۔

سانس نہ جانے بھاگنے سے پھولا تھا،

یا زیادہ بلڈ پریشر سے۔

مجھے دیکھ کر اس نے اپنی پتلون دکھائی

جس کے دونوں پائنچے پھٹے ہوئے تھے۔

میں نے گھبرا کے پوچھا، کہاں سے آرہے ہو؟

ڈوڈو نے بلبلاتا ہوا قہقہہ لگایا،

بہت دنوں بعد ٹوئیٹر کا چکر لگایا تھا،

سیاسی ٹرولز پیچھے پڑگئے تھے۔

تازہ ترین