ملک میں فوڈ سیکیورٹی کے سنگین مسائل سر اٹھانے لگے۔
سروے کے مطابق کراچی میں ساڑھے 3 لاکھ بھینسوں کی تعداد کے اندازے غلط ثابت ہوئے۔ شہر میں صرف 2 لاکھ 7 ہزار بھینسیں موجود ہیں۔
ڈیری فارمرز ایسو سی ایشن کے مطابق شہروں میں بے دریغ مادہ جانور کاٹےجا رہے ہیں۔
ڈیری فارمرز ایسو سی ایشن کے مطابق سینکڑوں بھینسوں کے بچے ریسٹورنٹس میں بکرے کے گوشت کے نام سے جا رہے ہیں۔
ڈیری فارمرز ایسو سی ایشن کے رہنما شاکر گجر کے مطابق گوشت کیلیے اعلیٰ نسلوں کے بجائے دیگر کو ترجیح دی جائے۔
انھوں نے کہا وزارت فوڈ سیکیورٹی، پلاننگ و شہری حکومتیں ناکام ہیں۔