تحریک انصاف کے سینئر رہنما اسد قیصر نے کہا ہے کہ میثاق جمہوریت پر ہم ہر ایک سے بات کرسکتے ہیں ،آئین اور قانون ہمیں اجازت دیتا ہے کہ ہم جلسے کریں۔
جیو نیوز کے پروگرام نیا پاکستان میں گفتگو کے دوران اسد قیصر نے کہا کہ ہم پرامن جلسہ کرنا چاہتے تھے، امید تھی کہ کوئی بدمزگی نہیں ہوگی کیونکہ پرامن احتجاج ہمارا حق ہے۔
انہوں نے کہا کہ پروگرام کے وقت تک کراچی میں روڈ بلاک ہیں اور لاٹھی چارج کیا جا رہا ہے، حلیم عادل شیخ نے بتایا کہ ہمیں این او سی دیا گیا ہے۔