• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی: آئندہ دو روز تک سردی کی شدت برقرار رہنے کا امکان

---فائل فوٹو
---فائل فوٹو 

محکمۂ موسمیات نے کراچی سمیت سندھ بھر میں آئندہ چند دنوں کے دوران موسمِ سرما کی دوسری بارش کی پیش گوئی کی ہے۔

محکمۂ موسمیات کے مطابق کراچی میں آئندہ دو روز تک سردی کی شدت برقرار اور رات میں کم سے کم درجہ حرارت 8 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے۔

18 سے 20 جنوری کے دوران مغربی ہوائیں ملک کے بالائی علاقوں پراثرانداز ہوں گی۔

محکمۂ موسمیات کا کہنا ہے کہ اس سسٹم کے زیرِ اثر کراچی سمیت سندھ میں بھی بارش کا امکان بنتا نظر آ رہا ہے، مغربی ہواؤں کا سسٹم ختم ہونے کے بعد ایک اور سردی کی لہر کراچی سمیت سندھ پر اثر انداز ہو سکتی ہے۔

محکمۂ موسمیات کے مطابق رواں موسمِ سرما میں دسمبر ماہ میں ملک میں 34 فیصد معمول سے کم بارش ریکارڈ کی گئی ہے۔

قومی خبریں سے مزید