چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر علی خان نے کہا ہے کہ حکومت اب سپر اسپیڈ سے نکل کر ونڈر بوائے کی متلاشی ہوگئی ہے۔
اسلام آباد میں پارلیمنٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر نے کہا کہ حکومت جلد اپوزیشن لیڈر کا نوٹیفکیشن کر دے، کہیں ہوم الون کا شکارنہ ہو جائے۔
چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ سال نیا ہے لیکن پاکستان کے مسائل وہی پرانے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ سہیل آفریدی کا دورہ سندھ بہت اچھا رہا۔ سندھ حکومت کا آخری دن کا رویہ جمہوری نہیں تھا، سندھ حکومت کو ٹوپی اور اجرک کا خیال رکھنا چاہیے تھا۔