کراچی کے مختلف علاقوں میں شدید سردی کے دوران سوئی گیس غائب ہوگئی، 2 فیلڈز سے سپلائی کم ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔
ترجمان سوئی سدرن گیس کے مطابق گیس فیلڈ سے 45 ایم ایم سی ایف ڈی گیس کم ہوئی ہے، کچھ دیر میں گیس کی صورتحال معمول پر آجائے گی۔
سوئی سدرن گیس کمپنی (ایس ایس جی سی) ترجمان کے مطابق صنعتوں کو گیس کی فراہمی اتوار کو بند کی جارہی ہے۔
دوسری طرف صارفین کا کہنا ہے کہ گلشن اقبال کے بلاک 8، 18 اور 19 میں گیس کی سپلائی بند ہے جبکہ ڈیفنس فیز 2 ایکسٹینشن اور قریبی علاقوں میں کئی گھنٹے سے سوئی گیس معطل ہے۔
صارفین کا کہنا ہے کہ ناگن چورنگی سے متصل علاقوں میں بھی تین دن سے گیس پریشر انتہائی کم ہے۔
صارفین نے مزید کہا کہ کے ڈی اے اسکیم 7، بختاور گوٹھ اور بھٹائی آباد گلستان جوہر میں بھی گیس کی فراہمی معطل ہے۔