اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے ایوان میں کل اپوزیشن لیڈر کے لیے تجاویز طلب کرلیں۔
ایوان میں اپوزیشن جماعت پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما عامر ڈوگر نے کہا کہ جو درخواست دی ہے، آپ اُس کی تصدیق کرلیں۔
انہوں نے کہا کہ ہمارے اپوزیشن لیڈر محمود اچکزئی ہیں، اس معاملے میں پراسس کل ہی کروا دیتے ہیں۔
پی ٹی آئی رہنما نے مزید کہا کہ ہمارے پاس 75 ارکان قومی اسمبلی کے دستخط ہیں، آپ اپوزیشن لیڈر کا نوٹیفکیشن کردیں۔