• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایران اور عراق نے زیارات کے نئے نظام پر عملدرآمد تیز کر دیا

فائل فوٹو
فائل فوٹو

ایران اور عراق نے زیارات کے نئے نظام پر عملدرآمد تیز کر دیا ہے، وزارتِ مذہبی امور نے وزارتِ خارجہ کے ذریعے ایران اور عراق کے سفارتخانوں سے رابطہ کر لیا۔

ذرائع کے مطابق ایران اور عراق کے سفارتخانے اب صرف رجسٹرڈ زائرین گروپ آرگنائزرز کے ذریعے ہی ویزے جاری کریں گے، جبکہ غیر مجاز کمپنیوں اور افراد کے ذریعے زائرین کے ویزوں کے اجرا کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

وزارتِ مذہبی امور کی جانب سے 174 زائرین گروپ آرگنائزرز کی فہرست اپنی ویب سائٹ پر آویزاں کر دی گئی ہے۔

 ذرائع کا کہنا ہے کہ مجاز زیڈ جی اوز کی رجسٹریشن کا عمل جاری ہے اور ان کی تعداد جلد 300 سے تجاوز کر جائے گی۔

ذرائع کے مطابق وزارتِ مذہبی امور زائرین کو بہتر سہولیات کی فراہمی یقینی بنانے کے لیے رجسٹرڈ زائرین گروپ آرگنائزرز کی مانیٹرنگ بھی کرے گی۔

قومی خبریں سے مزید